11 مارچ 2014 - 20:30
طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کواب تک کی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم اور عمران خان کی ملاقات میں امن کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق ہوا، آج کی ملاقات مثبت پیشرفت ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی حکمت عملی کی مسلسل تائید کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبا ن سے مذاکرات کے حوالے سے نئی قائم کی جانے والی حکومتی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ حبیب اللہ خٹک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں رستم شاہ مہمند، ایڈیشنل سیکریٹری فاٹا ارباب عارف اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری فوادحسن فواد بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔......./169